طبعیت ناساز ہونے پر احسن اقبال سروسز اسپتال منتقل

سوشل میڈیا پر ملک دشمن نظریات کامقابلہ مضبوط متبادل بیانیے سے ہو سکتا ہے، احسن اقبال

لاہور: ناروال اسپورٹس سٹی کمپلکس پروجیکٹ میں مبینہ گھپلوں کے الزام میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو طعیت ناساز ہونے پر نیب نے سروسز اسپتال لاہور منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال کی طبعیت دوران نیب حراست خراب ہوئی تھی۔ سروسز اسپتال میں احسن اقبال کو وی وی آئی پی روم میں رکھا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی اسی کمرے میں علاج کے لیے رکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب اہلکاروں کی نگرانی میں احسن اقبال کو اسلام آباد سے سروسز اسپتال لاہورلایا گیا۔ احسن اقبال کے ہمراہ نیب آفیشلز اور دیگر عملہ بھی موجود ہے۔

نیب اور اسپتال ذرائع کے مطابق احسن اقبال کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے احسن اقبال کو چھ جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔ گزشتہ برس قاتلانہ حملے کے بعد بھی احسن اقبال کو سروسز اسپتال لایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں