کراچی: وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ دورہ کراچی کے دوران عمران خان گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی کریں گے، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔
عمران خان کو شہر میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور 6 بجے وہ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم کراچی میں گورنر سندھ سے ون ٹو ون ملاقات کریں گے جب کہ کراچی سے منتخب ہونے والے اراکین سندھ و قومی اسمبلی سے ملاقات 7 بجے طے ہے۔
سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کے حکام ساڑھے 7 بجے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ ایس آئی ڈی سی کے حکام وزیر اعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔
ساڑھے 8 بجے عمران خان آواری ٹاور میں اسد عمر کے صاحبزادے کے ولیمے میں شرکت کریں گے۔