نوجوان لیڈر شپ قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل بنائے، عمران خان

وزیر اعظم کا پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان لیڈر شپ قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل بنائے۔

وزیر اعظم عمران خان نے قائد اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ہمیں بطور قوم ملک کو قائد کے ویژن کی روشنی میں اسلامی ویلفیئر اسٹیٹ میں ڈھالنا ہو گا اور ہمیں ایسی ریاست بنانی ہے جس کی بنیاد انسانی وقار، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہو۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان لیڈرشپ کو چاہیے کہ وہ قائد اعظم کو اپنا رول ماڈل بنائے۔ قائد اعظم صادق اور امین تھے ان کی 40 سالہ جدوجہد کسی ذاتی مقصد کے لیے نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی باقیات کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں، نفیسہ شاہ

وزیر اعظم نے کہا کہ قائد اعظم نے اتنی جدوجہد مسلمانوں کے لیے الگ ملک کے حصول کی خاطر کی تھی۔ جہاں وہ آزاد شہری کی حیثیت سے اپنی زندگی بسر کر سکیں۔


متعلقہ خبریں