پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی آمد, رکارڈ قائم


کراچی: ہچیسن پورٹس کیماڑی  پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی آمد سے نیا رکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

پاکستان میں بحری امور کی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر جہاز سی وی کاسکو بیلجیئم (CV COSCO BELGIUM) ہچیسن پورٹس پاکستان پر لنگر انداز ہوا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی پورٹ پر آنے والا سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہے۔

جہاز کی لمبائی جس کی لمبائی 366 میٹرز ہے اور اس میں 13386 ٹی ای یو (TEUs)کنٹینرز کی گنجائش ہے۔۔ سی وی کاسکو بیلجیئم جہاز ای پی سی 2 سروس میں آیا

جہاز 18 دسمبر 2019 کو رات 8 بجے لنگر انداز ہوا جبکہ 19 دسمبر 2019 کو دوپہر 2 بجے روانہ ہوا۔ اپنے قیام کے دوران جہاز سے 1,537 مووز کی ہینڈلنگ ہوئی۔

جنرل منیجر اور ہیڈ آف بزنس یونٹ کیپٹن سید راشد جمیل ہچیسن پورٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں سی وی کاسکو بیلجیئم کنٹینر جہاز کی آمد ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے- اتنے بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صلاحیت سے آراستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پارٹنرز کاسکو کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کرنے میں تعاون فراہم کیا۔ ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جس کی گہرائی 16.5 میٹرز ہے

ان کا کہنا تھا کہاس ٹرمینل پر 11 عدد ریموٹ کنٹرولڈ کی کرینیں (quay cranes) اور 31 عدد ربر ٹائرڈ گینٹری کرینیں (RTGCs) نصب ہیں۔ جنہیں ہچیسن پورٹس کے بہترین ٹرمینل کنٹرول سسٹم این جین (nGen)سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔

این جین یارڈ اور کی آپریشنز سمیت بہترین سطح کی مہارت کے ساتھ آپریشنز کو کنٹرول کرتا ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کیماڑی گروئن بیسن میں سمندر اور دریا کے سنگم پر واقع ہے۔


متعلقہ خبریں