عائشہ فاروق دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر

دفتر خارجہ: عائشہ فاروق کو نیا ترجمان نامزد کردیا گیا

اسلام آباد: عائشہ فاروق کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری ہو گیا ہے۔

 وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان ڈاکٹر فیصل کو جرمنی میں سفیر تعینات کردیا گیا ہے جو جلد اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ عائشہ فاروق کو ڈاکٹر فیصل کے تبادلے کے بعد یہ ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ وہ ہیوسٹن، امریکہ میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ میں گزشتہ دنوں متعدد تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔ انہی تبادلوں میں سابق ڈی جی رینجرز، پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کو اردن میں سفیر بنایا جانا شامل ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کا وزارت خارجہ میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس

ہم نیوز کے مطابق وائس ایڈمرل اطہر مختار کو بھی مالدیپ میں سفیر مقرر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں