ایکسنٹ کی پاکستانی چائے پینے کی خواہش پوری ہو گئی

ایکسنٹ کی پاکستانی چائے پینے کی خواہش پوری ہو گئی

اسلام آباد: بین الاقوامی شہرت یافتہ ایکسنٹ بینڈ کے گلوکار کی پاکستانی چائے پینے کی خواہش پوری ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے بین الاقوامی میوزک بینڈ ’’ایکسینٹ‘‘ کی چائے پینے کی خواہش پوری کر دی۔

معروف بین الاقوامی میوزک بینڈ ’’ایکسنٹ‘‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 24 نومبر کو گورنر ہاؤس لاہور میں پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے چائے پینے کی خواہش ظاہر کی تھی اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے ’’فنٹاسٹک کپ آف ٹی‘‘ پینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جس پر میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں چائے کی پیشکش کر دی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’مجھے ٹیگ کرنے کا شکریہ، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کے ساتھ ایک ’’فنٹاسٹک کپ آف ٹی‘‘ میرے دفتر میں شیڈول کیا گیا ہے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایکسنٹ بینڈ 2016 میں پاکستان آیا تھا اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ’’زندگی میں سب سے زیادہ متاثر اپنی غلطیوں نے کیا’’

پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے27 فروری کو 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندگی گرفتار کیا گیا تھا۔ ابھی نندن کو پاک فوج کی جانب سے چائے پلائی گئی تھی جس کی ابھی نندن نے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ٹی از فنٹانسٹک‘‘ اور بعد میں یہ جملہ سوشل میڈیا پر نہ صرف بہت وائرل ہوا بلکہ پاکستانی چائے بھی مشہور ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں