شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے تین جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ دھماکہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا تھا۔

‘آئی ایس پی آر ایک ٹوئٹ کر دے تو بھارتی فوج کی نیندیں اڑ جاتی ہیں ’

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ پیٹرولنگ کے دوران پیش آیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔

بھارتی آرمی چیف نے اپنی فوج کو روگ آرمی بنا لیا، خطے کا امن داؤ پر لگارہے ہیں

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ واقعہ کے بعد پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں