بھارت کو مہان کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے، بھارتی دانشور

فائل فوٹو


اسلام آباد: بھارت کی  نامور مصنفہ ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ بھارت کو مہان کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے کیونکہ اس ملک کی سچائی مقبوضہ کشمیر کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔

بھارتی شہر جالندھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی دانشور ارون دھتی رائے نے اپنے ملک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہم خاموش تماشائی بن کر ظلم ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کو تین ماہ کا عرصہ مکمل ہو گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق انتہا پسند مودی نے تاریخ میں ظلم کی گھناونی مثال قائم کر دی ہے، کشمیریوں کو انہی کی زمین پر قید کیے 3 ماہ کا عرصہ گزر گیا جس سے وادی میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں، کشمیری معیشت ٹھپ ہوچکی اور ہزاروں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر ذرائع نقل وحمل اور ہر طرح کے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں جس سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

کے ایم ایس کے مطابق کشمیریوں کی آواز دنیا کو سنانے والے صحافیوں کو بھارتی فورسز کی دہشتگردی کا سامنا ہے اور خواتین صحافیوں کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں