کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155.70 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155.90 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔
اسی طرح انٹربینک میں ڈالر 155.65 روپے میں فروخت ہوا۔
رواں سال اپریل میں ڈالر 164 روپے تک پہنچ گیا تھا اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران اس کی قیمت میں آٹھ روپے 30 پیسے کمی ہوئی ہے۔
2019 میں ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔
جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔
اگست 2019 میں روپے نے ڈالر کا جم کر مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔
ستمبر 2019 کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہوئی اور یہ 156.40 روپے پر پہنچ گیا۔