حکومت کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوا تو ختم کیا ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان کا استفسار

حکومت کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوا تو ختم کیا ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان کا استفسار

نوشہرو فیروز: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا تو ختم کیا ہو گا؟ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کا معاہدہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ ہوا ہے تو وہ برقرار ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نوشہرو فیروز میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے درمیان کوئی معاہدہ ہی نہیں ہوا تھا۔

جے یو آئی کا انتظامیہ سے ہونے والا معاہدہ برقرار ہے، ترجمان فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے انتظامیہ اور جے یو آئی (ف) کے درمیان ہونے والا معدہ برقرار ہے۔ انہوں نے عوام الناس اور کارکنان سے کہا کہ وہ افواہوں پہ کان نہ دھریں۔

امیر جے یو آئی (ف) نے واضح کیا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور آئین و قانون کے تحت ہی اپنا جمہوری حق استعمال کریں گے۔

آزادی مارچ: جے یو آئی کی حکمت عملی تیار، رکاوٹیں ڈالیں تو ملک گیر دھرنے ہوں گے

ذرائع ابلاغ کے ایک حصے میں یہ اطلاع آئی تھی کہ جے یو آئی (ف) نے اپنا معاہدہ ختم کردیا ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کے ترجمان طارق خان نے ذرائع ابلاغ کو جاری کردہ اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ جے یوآئی کا اسلام آباد انتظامیہ سے معاہدہ ہوا ہے اور وہ تاحال برقرر ہے۔

 


متعلقہ خبریں