ڈیرہ اسماعیل خان ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جانبحق


ڈیرہ اسماعیل خان میں پشہ پل پر بس اور کار میں تصادم  کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،  حادثے میں  ایک خاتون بھی  زخمی ہوئی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ  پشہ پل پر بس اور گاڑی میں تصادم سے جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔زخمی خاتون اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی پولیس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ مسافر بس کوہاٹ سے کوئٹہ جارہی تھی جو ڈیرہ اسماعیل خان میں  میں پشہ پل پر ایک کار سے ٹکرا گئی ۔

مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس المناک حادثے میں ڈی ایچ کیو ڈیرہ اسماعیل خان  کے شعبہ سی سی یو میں  تعینات ڈاکٹر نسیم کنڈی سیمت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ جاں بحق افراد میں ڈاکٹر نسیم کے دو بچے، دو بہنیں، اور ماں میں شامل ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر نسیم کی اہلیہ شدید زخمی ہیں جنکو سول اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان پنچایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: میانوالی: ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم سے 9 افراد جاں بحق


متعلقہ خبریں