لاہور: چنیوٹ مائینز اینڈ منرلز کرپشن کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی ٹھیکہ دینے کے الزام میں پنجمن (PUNJMIN) کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) منظر حیات کو گرفتار کرلیا۔
نیب لاہور کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر مجاز فورم کی باقاعدہ منظوری کے بغیر اربوں مالیت کا ٹھیکہ ای آر پی ایل نامی کمپنی کو فراہم کروانے میں کردار ادا کیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ ملزم پنجمن کی 69 ویں بورڈ میٹنگ میں بطور ایم ڈی شامل ہوا اور غیرقانو نی ٹھیکہ نوازنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: تاجروں کے تحفظات دور کرنے کےلیے نیب کی کمیٹی قائم
ملزم کیجانب سے مبینہ غیر قانونی ٹھیکہ کی سمری سابق سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ملزم امتیاز احمد کو فراہم کی گئی جس پہ اس غیرقانونی ٹھیکہ کی منظوری حاصل کی گئی۔
نیب لاہور کیجانب سے مزکورہ کیس میں مجموعی طور 7 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔ ملزم منظر حیات کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائیگا۔