شارجہ: پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی انجری کے باعث لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔
زلمی کپتان سیمی دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں کچھ روز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بالنگ کے دوران زخمی ہونے والے ڈیرن سیمی لنگڑاتے ہوئے میدان میں آئے تھے اور 16 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر زلمی کو فتح دلانے میں کامیاب رہے تھے۔
کوئٹہ کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف زلمی ٹیم نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کر لیا۔ ڈیرن سیمی نے چار گیندوں پر دو چھکے اور ایک چوکا مار کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔