لاہور: دور جدید کے بھتہ خوروں نے نئے انداز اپنا لیے

لاہور: دور جدید کے بھتہ خوروں نے نئے انداز اپنا لیے

لاہور: دور جدید کے بھتہ خوروں نے دھمکی دینے اورپرچی کے ذریعے وصولی کرنے کے نئے انداز اپنا لیے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نئے عہد کے بھتہ خوروں نے پرچی بھیجنے کے لیے نجی کوریئر سروسز کا استعمال شروع کردیا ہے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ناصر نامی شہری کو نجی کوریئر سروس سے بھتے کی پرچی بھیجی گئی ہے۔ بھیجی جانے والی پرچی پر مطالبہ درج ہے کہ وہ فوری طور پر 50 ہزار روپے کی ادائیگی کے لیے تیار رہے۔

کراچی: حلیم کی دکان سے 15 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ

بھتے کی پرچی ملنے کے بعد متاثرہ شہری نے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ناصر نامی شہری کی جانب سے ملنے والی درخواست کے بعد مجرمان کی تلاش کے لیے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھتہ خور روایتی طور پراپنے کارندوں کے ذریعے بھتے کی وصولی کی پرچی بھیجا کرتے ہیں۔ ماضی میں اس حوالے سے شہر قائد کے بھتہ خوروں نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کی ہوئی تھیں لیکن اب صورتحال میں قدرے بہتری آئی ہے۔


متعلقہ خبریں