سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 85 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی کے بعد 73 ہزار 645 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں