سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے معروف سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ 

گلہ لئی اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری فرشتہ قتل کے بعد مظاہرے میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا معاملے پر درج مقدمے  کی سماعت میں عدم پیشی پرجاری کیے گئے ہیں۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے کی۔

ملزمہ گلالئی اسماعیل عدالت کی جانب سے 3 مرتبہ نوٹسز جاری ہونے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کروا دی گئی ۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گلالئی اسماعیل کے گھر نوٹس کی تعمیل کیلئے گئے لیکن ملزمہ گھر موجود نہیں تھی۔

عدالت نے عدالتی نوٹسز کے باوجو پیش نہ ہونے پر ملزمہ گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کر دیے۔

عدالت کی جانب سے ملزمہ گلالئی اسماعیل کے اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیاہے۔

آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر ملزمہ کے خلاف اخبارات اور ملزمہ کے گھر کے باہر بھی اشتہاری ہونے کا اشتہار لگایا جائے گا۔

گلالئی اسماعیل نے فرشتہ مہمند قتل واقعے پر حساس ادارے کے خلاف تقریر کی تھی جس کی بناپر انکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کیس کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ سماجی کارکن گلہ لئی اسماعیل چند روز قبل ہی پاکستان سے امریکہ پہنچ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد : گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج


متعلقہ خبریں