سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی

سونا (gold)

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہو گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی کے بعد 87 ہزار روپے پر آ گئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 74 ہزار 588 روپے پر آ گئی۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 148روپے کا اضافہ


متعلقہ خبریں