عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب، زرتاج گل کی زبان پھسل گئی


اسلام آباد: وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ انہیں وزیراعظم عمران خان پر بہت فخر ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے اپنی قومی زبان ’اردو‘ کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر زرتاج گل وزیر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وزیر مملکت برائے ماحولیات عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں۔

زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ ’وہ وزیراعظم عمران خان ہی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں سفید شلوار، قمیض، واسکٹ اور جیکٹ کی عزت کرائی ہے۔‘


انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسا وزیراعظم صرف عمران خان ہی ہے جو اقوام متحدہ میں جا کر اپنی خوبصورت زبان ’اردو‘ میں بات کرتا ہے۔‘

وزیر مملکت برائے ماحولیات کے اس بیان پر ٹوئٹر صارفین ان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں