سوزوکی ویٹارا کی قیمتوں میں پھر اضافہ


اسلام آباد: پاک سوزوکی نے پہلے سے ہی مہنگی ایس یو وی ویٹارا کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھادی۔

کمپنی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اکتوبر 2019 سے ویٹارا 56 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔

قیمت بڑھانے کی سوزوکی نے کوئی وجہ بیان نہیں کی تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ عرصے میں کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

سوزوکی ویٹارا کی کچھ عرصہ قبل قیمت 42 لاکھ 95 ہزار تھے جسے گزشتہ ماہ بڑھا کر 49 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھاکر سوزوکی ویٹارا کی فروخت پاکستان میں مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔

اگست 2019 میں گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں سوزوکی کی گاڑیوں کی فروخت میں 56 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اس کے باوجود کمپنی نے فور جینریشن جمنی متعارف کروائی ہے جبکہ آٹو میٹنگ ویگن آر بھی مارکیٹ میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں