قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت مکمل ، فیصلہ کل سنایا جائیگا

قندیل بلوچ قتل کیس: نامزد ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ملتان: ماڈل کورٹ میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے ، عدالت نے فریقین کے دلائل اور گواہوں کے بیانات اور جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کل سنایا جائیگا۔

ماڈل کورٹ میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں استغاثہ اور وکلاء کی جانب سے بحث کا مرحلہ مکمل کرلیاگیا۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کل سنایا جائیگا ۔

واضح رہے کہ فیس بک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کو ان کے بھائی نے 15 جولائی 2016 کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے ماڈل کے بھائی وسیم کو مرکزی ملزم قرار دے کر گرفتار کیا تھا جس نے بعد میں جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

کیس کی آخری سماعت میں ملزمان وسیم،مفتی قوی، حقنواز، اسلم شاہین اور عبدالباسط بھی پیش ہوئے۔ قندیل بلوچ کی والدہ بھی عدالت میں موجود تھیں ۔

واضح رہے کہ اس اہم  کیس کا فیصلہ 3سال2ماہ اور 11دن کے طویل عدالتی کارروائی کے بعد سنایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیے: قندیل بلوچ قتل کیس: عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی


متعلقہ خبریں