پنجاب یونیورسٹی کے استاد کا طلبا سے لوٹ مار کا انکشاف

لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر قتل

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے استاد کا تھیسز کے نام پر طلبا سے لوٹ مار کرنے کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے استاد احسن بلال نے طلبا کو لوٹنے کا منفرد منصوبہ بنایا۔ طلبا کو ویب سائٹ کے ذریعے اپنے تھیسز اور 12 ہزار روپے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔

پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے فائن آرٹس کے طلبا کو اپنے تھیسز ویب سائٹ پر جمع کرانے کا کہا گیا جبکہ تھیسز اپ لوڑ کرنے کے چارجز 12 ہزار روپے بذریعے جیز کیش جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ طلبا نے وائس چانسلر کے نام درخواست میں اہم انکشافات کر دیے۔

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فائن آرٹس کے 77 طلبا نے پروفیسر کے خلاف وائس چانسلر کو درخواست جمع کرا دی جس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ احسن بلال اقوام متحدہ کے امن پروگرام کے پوسٹر مقابلوں میں اسی ویب سائٹ سے فی طالبعلم 3000 کما چکے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لیکچرر احسن بلال نے ’’مائی پراجیکٹ فولیو‘‘ نامی ویب سائٹ بنا رکھی ہے جسے مارچ 2019 میں ہی بنایا گیا جو احسن بلال کے نام ہی رجسٹرڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف والدین سراپا احتجاج

یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرائی جائے گی اور ثبوت ملنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


متعلقہ خبریں