دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) تھری کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو نو وکٹوں سے شکست دی۔
Quetta openers have taken the game away from Qalandars, can the Lahore side salvage something from here?#LQvQG#DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/zBGuY9C2kN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2018
قلندرز کی جانب سے دیا گیا 120 رنز کا ہدف گلیڈی ایٹرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں پورا کر لیا۔
کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن 66 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ واٹسن نے 42 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے پانچ چھکے اور پانچ چوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔
What an incredible knock played by @ShaneRWatson33 to solidify the win for #Zordaar11.
This is just a preview of what’s to come! #HBLPSL #PSL2018 #ShaanePakistan pic.twitter.com/TA48rEseYz
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 24, 2018
اسد شفیق 38 اور عمر امین 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل لاہور قلندرز جارحانہ آغاز کے باوجود بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔
قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان برینڈن میکلم اور سنیل نارائن نے پہلی وکٹ تک 46 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔
سنیل نارائن46 کے ٹوٹل اسکور پر 28 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اوپنر بلے باز نے دو چھکے اور چارچوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔
قلندرز کو دوسرا دھچکا 60 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ ٹاپ آرڈر بلے باز فخر زمان ایک رنز بنا کر جوفرا آرچر کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
قلندرز کی جانب سے کپتان برینڈن میکلم 30 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپرٹ 15، گلریز صدف 13 اور سہیل اختر 20 رنز بنا سکے۔
دیگر کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔
لاہور قلندر کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز سکی۔