کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیرنی نے آتے ہی کمالات دکھانا شروع کردیئے ہیں۔ آج کراچی تخت امن بن چکا ہے۔
ایکسپو سینٹر کے دورے کے موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ منتشر قومی موومنٹ بن چکی ہے۔ ان کے آپس کے اختلافات میں پیپلزپارٹی کا کیا قصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیس فلم فیسٹیول ہماری بڑی کامیابی ہے۔ پیس فلم فسٹیول کو شھید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کیا ہے۔
سید ناصر حسین شاہ نے بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیاکی دوسری بڑی فلم انڈسٹری ہے۔ ھمارے دروازے اور دل دنیا کے آگے کھلے ہیں۔ بھارت کو اپنی فلموں میں امن کی بات دکھانی چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی امن پسندی کے دعووں کی کلی کھل گئی ہے، بھارت امن کے لیے منعقد ایونٹس میں بھی شریک نہیں ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عدلیہ اور پارلیمنٹ کی ہمیشہ عزت کی اور ہمیشہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے۔ پیپلزپارٹی سسٹم کو قائم رکھنے کی کوشش کرے گی۔
سید ناصر شاھ کا کہنا تھا کہ کراچی زندہ دلان کا شہر ہے۔ قیام امن کے بعد یہاں عالمی ایونٹ ہورہے ہیں۔ کل کا کراچی تخت تخریب تھا اور آج تخت امن ہے۔