شاہد خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں، پی ٹی آئی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کاغذی وزیراعظم ہیں۔ اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہیں جو جاتی امرا سے ہدایات دیتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مافیا کو توڑنا ضروری ہے، اداروں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن تیار رہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ سعدرفیق ، فوادحسن فواد، احد چیمہ، (ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر آفیسر) ڈی سی او لاہور، محمدعثمان ایم ایسے افراد کا گروہ ہے جو پاکستان کی بیوروکریسی میں پینٹاگون کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں،سعد رفیق ان کے سربراہ اور شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے احد چیمہ کی گرفتاری کو اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آشیانہ رہائشی اسکیم میں سعد رفیق کے بھائی کی کمپنی پیراگون کو 14 ارب روپے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ احد چیمہ وعدہ معاف گواہ بنیں گے، گینگ کے سرغنہ تو سعد رفیق ہیں۔


متعلقہ خبریں