سری لنکن کھلاڑی پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار


سری لنکن بلے باز نیروشن ڈکویلہ اور تھیسارا پریرا دورہ پاکستان پر آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جانی ہے تاہم کچھ میچز کی تاریخوں کی تکرار کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا اپنے کھلاڑیوں کو سی پی ایل میں شرکت کرنے کی اس شرط پر اجازت دے سکتا ہے کہ جب قومی ٹیم کے لیے میچز کھیلنے کی ضرورت پڑے تو کھلاڑی دستیاب ہوں۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کا پہلا مقابلہ 27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تمام ایک روزہ میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں