نیب کی مریم نواز سے تفتیش میں پیش رفت


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیر حراست پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز سے تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز نے 2010 میں 43 لاکھ شئیرز مبینہ طور پر چھپائے اور ان سے ٹیکس ریکارڈ اور ایس ای سی پی کی رپورٹ رکھ کر تفتیش کی گئی۔

مریم نواز کے روبرو چوہدری شوگر مل کی 2009 اور 2010 کی مالیاتی رپورٹس بھی رکھی گئیں۔

نواز شریف کی صاحبزادی کے ٹیکس ریکارڈ کے مطابق مریم نواز کے پاس 2009 اور 2010 میں صرف نو لاکھ شئیرز تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ای سی پی کے ریکارڈ کے مطابق مریم نواز کے پاس 2009،10 میں 54 لاکھ شیئرز موجود تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کے پاس 43 لاکھ شئیرز کے ذریعہ آمدن اور وسائل موجود نہیں تھے اور وہ اس حوالے سے وضاحت پیش نہ کرسکیں۔

ن لیگ کی نائب صدر نہیں بتا سکیں کہ 2009،10 میں ان کے شئیرز اور مالی معاملات میں تضاد کیوں ہے۔

اس حوالے سے مریم نواز کا کہنا تھا کہ  یہ ٹیکس ریٹرن میں نے نہیں ٹیکس کنسلٹنٹ نے اکاؤنٹنٹ کے ساتھ مل کر فائل کیں۔

نیب نے ٹیکس کنسلٹنٹ اور چوہدری شوگر مل کے اکاؤنٹنٹ کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


متعلقہ خبریں