میپکو کی صارفین سے 22 ارب روپے کی وصولی

فوٹو: فائل


ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نجی صارفین سے بل کی مد میں 22 ارب روپے وصول کر لیے جبکہ گزشتہ پانچ ارب روپے رقم کی وصولی کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق سرکل ملتان کی گزشتہ وصولی کی شرح 99.76 فیصد رہی جبکہ وہاڑی سرکل کا ایک ارب 87 کروڑ ریکوری کے ساتھ شرح 100.92 فیصد رہی۔

اسی طرح مظفرگڑھ سرکل کی دو ارب 49 کروڑ وصولی کے ساتھ شرح 97.92 فیصد رہی۔

خانیوال سرکل سے ایک ارب 71 کروڑ روپے وصول کیے گئے اور بل ادا کرنے والوں کی شرح 98.56 رہی۔

ترجمان میپکو جمشید نیازی کا کہنا تھا کہ دیگر صارفین سے وصولی 100 فیصد رہی۔


متعلقہ خبریں