سرگودھا میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔
ہم نیوز کے مطابق محافظ اسکواڈ اہلکار 39 جنوبی پر ڈیوٹی پر مامور تھے، موٹرسائیکل سواروں کو روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی اور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
محافظ اسکواڈ کے اہلکاروں حسنین اور فیصل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا زخمی اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
اس کے علاوہ آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے بھی دونوں اہلکاروں کی عیادت کی۔
آر پی او نے ڈی پی او کو نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔