زینب قتل کیس کا فیصلہ قابل تحسین ہے، فواد چوہدری


لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے زینب قتل کیس کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئےکہا ہے کہ جس تیزی کے ساتھ کیس نمٹایا گیا ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدمے سے قائم ہونے والی روایت برقراررہنی چاہیے تاکہ لوگوں کوبروقت انصاف مہیا کیا جاسکے۔

پی ٹی آئی رہنما نے چیف جسٹس کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقدمے میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس کیس میں ان کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں زینب کیس کی طرح جعلی پولیس مقابلے میں موت کے گھاٹ اتارے جانے والے افراد کا مقدمہ بھی اسی انداز سے نمٹایا جائےگا۔ پرامن احتجاج میں پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کے بعد سیاسی جماعتیں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کےلیے بھرپوراقدامات اٹھانے کے قابل ہوں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف معاشرے اور ملک میں بچوں کے تحفظ کے لیے بھرپورکردارادا کرے گی۔


متعلقہ خبریں