لاہور قلندرز کے غیر ملکی کپتان دبئی پہنچ گئے


دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے غیر ملکی کپتان برینڈن میکلم دبئی پہنچ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکلم کے ساتھی کھلاڑی اینٹن پال اور کیل ڈیوڈ ملز بھی دبئی پہنچے ہیں۔ اینٹن پال کو حال ہی میں اینجلو میتھیوز کے زخمی ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کیل ڈیوڈ ملز لاہور قلندرز کے تکنیکی مشیر ہیں۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے  دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

22 فروری کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی 22 فروری کو شام سات بجے منقعد کی جائے گی۔

پی ایس ایل کا ایک پلے آف مقابلہ دبئی اور دو مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں