ڈپٹی اسپیکر سندھ کا قائم مقام گورنر کا حلف اُٹھانے سے انکار


کراچی:  سندھ کے قائم مقام گورنر  کے معاملے پر وفاق اور سندھ  کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

وفاق کی جانب سے قائم مقام گورنر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے حلف اٹھانے سے انکار کردیا۔

سندھ حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی صوبے میں موجود ہیں اور وہی قائم مقام گورنر بن سکتے ہیں۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسپیکر آغا سراج درانی کے ہوتے ہوئے کسی اور کو قائم مقام گورنر لگانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔  سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ جو شخص سرا یافتہ نہ ہو، وہ نااہل نہیں ہوتا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم عمران خان پر بھی مقدمات تھے، کیا انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ قائم مقام گورنر کے نوٹیفیکیشن پر صوبائی حکومت کو تحفظات ہیں۔

ذائع کے مطابق سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے بھی گورنر کی عارضی ذمہ داری سنبھالنے سے معذر ت کرلی ہے۔

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل حج کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں اور صوبے میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: قائم مقام گورنرکی تقرری ، سندھ حکومت نے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ کردیا


متعلقہ خبریں