قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنلز اتوار کو ہوں گے

قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنلز اتوار کو ہوں گے

فوٹو: فائل


لاہور: 65ویں ایئر مارشل نور خان قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائلز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔

پہلےسیمی فائنل میں واپڈا وائٹس اور نیشنل بینک مدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرا سیمی فائنل سوئی سدرن گیس اور واپڈا کلر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

واپڈا وائٹس نے کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی کلر کو ایک 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی تھی۔ نیشنل بینک نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلہ کے بعد 0-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

واپڈا کلر نے پی آئی اے کی مضبوط ٹیم کو اعصاب شکن مقابلہ میں 2-3 سے شکست دی اور آخری کواٹر فائنل میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے پاکستان آرمی وائٹ کو باآسانی 0-5 سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں قومی ہاکی چیمپیئن شپ، کھلاڑی پانی کی تلاش میں مصروف

چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل اتوار کو دوپہر 2:00 بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل شام 4:30 بجے ہو گا۔

قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے آغاز پر انتہائی ناقص انتظامات دیکھنے میں آئے تھے۔ کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ہاکی چیمپیئن شپ آغاز سے ہی بد انتظامی کا شکار نظر آئی اور قومی کھیل کو بھی مذاق بنا دیا گیا۔

مختلف شہروں سے آئے کھلاڑیوں نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ناقص انتظامات پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


متعلقہ خبریں