پی ٹی آئی کے مستعفیٰ رہنما نے زبان کھول دی

پی ٹی آئی کے مستعفی رہنما نے زبان کھول دی

سیالکوٹ : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مستعفی رہنما عمر ڈار کہا ہے کہ میں عمران خان کے سپاہی کی حیثیت سے کام کروں گا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام انہوں نے پارٹی کے نٸے وفاقی اور صوباٸی عہدیداروں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

عمر ڈار کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سنٹرل پنجاب کے دفتر کے دروازے ہر خاص وعام کے لئے کھول دیئے تھے۔


عمر فاروق ڈارپی ٹی آئی کے سابق صدر سنٹرل پنجاب اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ رہ چکے ہیں۔

انہیں نئی تنظیم سازی میں گوجرانوالہ ڈویژن کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل بنایا گیا تھا، اس سے قبل وہ سینڑل پنجاب کے صدر اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔

عمر ڈار کو پارٹی کے مرکزی عہدوں پر رہنے کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن کا عہدے پر تنزلی پر اعتراض تھا۔

دوسری جانب شہر اقبال میں پی ٹی آئی کے دوسرے دھڑے کے عمر مائر کو بھی پرانے کارکن اچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پارٹی کی نئی تنظیم سازی میں عمر مائر کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل  بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی  کے دوسرے حلقے کا کہنا ہے کہ عمر مائر کو مرکزی عہدہ دینا اور عمر ڈار کو ڈویژن کا عہدہ دینے پر عمر ڈار نالاں و ناراض دکھائی دے رہے تھے۔

واضح رہے عمرڈار وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے چیرمین عثمان ڈار کے بڑے بھائی بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں