آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ بورڈ کی رکنیت کیوں معطل کی؟


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) زمبابوے کرکٹ بوڑد کی رکنیت معطل کردی ہے۔

آئی سی سی بورڈ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ زمبابوےکرکٹ بورڈ نے آئین کی سنگین خلاف ورزی کی اور بورڈ کے شفاف و آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانے میں ناکام  رہا۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کو جمہوری انداز میں کرکٹ کے معاملات چلانے میں ناکامی پر معطل کیا گیا اور آئی سی سی کی جانب سے ملنے والی فنڈنگ بھی روک دی گئی ہے۔

عالمی کرکٹ کونسل کے اس فیصلے سے اکتوبر میں ورلڈ ٹی20 کوالیفائر میں بھی زمبابوے کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

آئی سی سی چیئرمین نے کہا کہ کرکٹ کو سیاسی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔ رکنیت معطل ہونے کے بعد زمبابوے کی ٹیم  کسی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائے گی۔


متعلقہ خبریں