دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورۂ امریکہ  کی تصدیق کر دی

شوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال کھول دیا جائے گا، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  پاکستانی دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے وزیراعظم کےامریکی دورے سے متعلق قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، طریقہ کار کے تحت مناسب وقت پر دورے کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل ترجمان امریکی  محکمہ خارجہ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ سے لا علمی کا اظہار کیا۔  آج صبح امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم اس حوالے سے وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کرینگے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے یہ بات ایک نیوز کانفرنس میں بتائی۔ مورگن اور ٹیگس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں وائٹ ہاوَس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی،تاہم وائٹ ہاوَس سے رابطہ کر کے تفصیلات حاصل کرکے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سنا ضرور ہے عمران خان کے دورے سےمتعلق  سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورے کے بارے میں کوئی بیان آج جاری کیا جائے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان امریکہ کا دورہ کریں گے اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

دوسری طرف مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ  کو اہم قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ  کے تعلقات ہمیشہ بہت اچھے رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں معاملات مزید بہتر ہوں۔

زلفی بخاری نے کہا عمران خان پاکستان کو کرپشن فری معاشرہ بنانا چاہتے ہیں، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہود کیلئے بہترین کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ’وزیراعظم عمران خان کا دورۂ امریکہ شیڈول کے مطابق ہوگا’


متعلقہ خبریں