کرکٹ ورلڈکپ2019 کا فاتح کون؟ سٹے بازوں نے بھاؤ دے دیا

ورلڈ کرکٹ کپ کا چیمپین کون؟ سٹے بازوں نے بھاؤ دے دیا

اسلام آباد: آئی سی سی کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شریک ٹیموں کے درمیان جاری آخری مراحل کے مقابلوں کے حوالے سے جہاں مبصرین اور ماہرین اپنی اپنی آرا دے رہے ہیں تو وہیں سٹے بازوں نے بھی ’مورچہ‘ سنبھال لیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹے بازوں میں پائی جانے والی گہما گہمی میں واضح طور پر کہا جارہا ہے کہ ورلڈ کرکٹ کپ کا فاتح آسٹریلیا، انگلینڈ اور یا پھر ہندوستان ہو گا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لیڈ بروکس اور بیٹ وے جیسی اہم آن لائن ویب سائٹس نے پیشن گوئی کی ہے کہ ہندوستان کی کرکٹ ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی اور کرکٹ کے تاریخی لارڈز کے میدان میں کپ اٹھائے گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ لیڈ بروکس نے بھارت کی جیت پر 13/8کا ’بھاؤ‘ دیا ہے۔ انگلینڈ کے لیے (15/8)،  آسٹریلیا کے لیے (11/4) اور نیوزی لینڈ کے لیے (8/1) کا بھاؤ دیا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بیٹ وے نے ہندوستان کو تیسری مرتبہ ورلڈ کرکٹ کپ کا فاتح بننے کا مضبوط ترین امیدوار قرار دیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں