وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول کے بغیر دورہ

ملتان: لاہور ہائیکورٹ  کے ملتان بنچ سے تعلق رکھنے والے الیکشن ٹریبونل کے جج  نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کے لیے دائر کی جانے والی درخواست  خارج کردی ۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف دائر انتخابی عذرداری کی درخواست  پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ کے خلاف ان کے مدمقابل  ناکام امیدوار سردار اکرم خان ملغانی نے انتخابات میں دھاندلی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

وزیر پنجاب کی جانب سے وکیل میاں عباس احمد نے دلائل پیش کئے تھے۔

وزیراعلی پنجاب کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ  الیکشن میں کسی بھی سطح پر دھاندلی نہیں ہوئی، عذرداری کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔ مخالف فریق وزیر اعلی کے خلاف دستاویزی اور واقعاتی شہادتیں  فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ڈیرہ غازی خان کے  صوبائی اسمبلی کے حلقہ  پی پی 286 سے منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے:عثمان بزدارکو پارٹی کی حمایت حاصل ہے،وہی وزیراعلیٰ رہیں گے،جہانگیرترین

ہائیکورٹ ملتان بنچ میں الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مجاہد مستقیم نے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت کی تھی۔ فاضل جج نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج سنادیا گیاہے۔


متعلقہ خبریں