نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معائنہ

فوٹو: فائل


لاہور: پبلک انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم نے نواز شریف کے بلڈ پریشر اور شوگر سمیت معمول کا چیک اپ کیا گیا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے ان کے چیک اپ کی درخواست کی تھی۔

ڈاکٹرز پی آئی سی کی ایمبولنس میں کوٹ لکھپت جیل میں پہنچے۔

گزشتہ روز نواز شریف کے کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی اسپتال میں ان کا معائنہ کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔

مریم نواز نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے والد کی طبیعت کی خرابی کا تذکرہ کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں اپنے والد سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

آج مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے کوٹ لکھپت جیل سے باہر نماز عید ادا کی۔


متعلقہ خبریں