تیسرا یوتھ ون ڈے، پاکستان انڈر19 پانچ وکٹوں سے فاتح


کولمبو: تیسرے یوتھ ون ڈے میں پاکستان انڈر19 ٹیم نے سری لنکا انڈر19 ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ہم نیوز کے مطابق پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان روحیل نذیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے۔

سری لنکا  انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، گرین شرٹس کی جانب سے اختر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔

سری لنکن بلے باز مشرا نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 45ویں اوور میں پورا کرلیا۔

پاکستان انڈر19 ٹیم نےٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں