جمعة الوداع: ملک بھر میں بڑے اجتماعات کی تیاریاں مکمل

جمعة الوداع: ملک بھر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کی تیاریاں مکمل

جمعة الوداع اور یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک بھر کی جامع مساجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں سیکیورٹی  الرٹ جاری کیا گیاہے ۔

قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے آج یوم القدس بھی منایا جائےگا جس کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوں گے۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا ہے کہ جمعتہ الوداع اور یوم القدس کے موقع پر مرکزی مساجد،امام بارگاہوں ودیگرکھلے مقامات پررینج، زونز،اور اضلاع  کی سطح پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کویقینی بنایا جائے گا۔

آخری عشرے کی بقیہ طاق راتوں کے دوران مساجدامام بارگاہںوں میں عبادت گذاروں، اعتکاف کرنیوالے اور دیگرشہریوں کے تحفظ جیسے اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائےگا۔

انہوں نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ  تھانہ جات کی سطح پرگشت،اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اورنگرانی جیسے اقدامات کو یقینی بنایا جائےاور

تمام علاقوں میں ریکی،نگرانی،ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن اورشیئرنگ جیسے اقدامات کومذیدٹھوس اورمربوط بنایاجائے

سید کلیم امام نے کہا نمازجمعہ کےآغازتا اختتام اوریوم القدس کی مناسبت سے ریلیوں اوراجتماعات کے موقع پرامن وامان کے حالات کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ انٹریز لازمی طورپرنوٹ کرائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیے:لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے، مساجد کی سیکیورٹی سخت

آئی جی سندھ کی طرف سے کہا گیاہے کہ سیکیورٹی کےمجموعی امورواقدامات پرمتعلقہ سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل درآمد کویقینی بنائینگے۔


متعلقہ خبریں