کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں دو بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک دھماکہ شہر کے اندر مکان میں ہوا جبکہ دوسرا شہر کے نواحی علاقے میں ایک دکان میں ہوا تاہم ابھی تک دھماکوں کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جبکہ دوسرے دھماکے میں دو افراد مارے گئے۔ واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق دونوں وارداتوں کے درپردہ ماؤ باغی ہوسکتے ہیں تاہم ابھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔