فردوس عاشق اعوان کیخلاف نازیبا الفاظ، مقدمے کیلئے درخواست دائر

فردوس عاشق اعوان کیخلاف نازیبا الفاظ، مقدمے کیلئے درخواست دائر

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

لاہور کے تھانہ جوہرٹاؤن میں جمع کرائی گئی درخواست کا متن ہے کہ ن لیگی رہنما نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جن سے دیگر خواتین کی بھی دل آزاری ہوئی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سابق ایم این اے طلال چوہدری پہلے بھی توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہیں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر بھی ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور انہیں سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پرموجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ن لیگی رہنما نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے خلاف نہ صرف نازیبا الفاظ استعمال کیے بلکہ موجودہ حکومت کی تبدیلی کو بھی دھوکا قرار دیا۔


متعلقہ خبریں