ورلڈ بیچ ریسلنگ: پاکستانی پہلوان انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے


گوجرانوالہ: برازیل میں ورلڈ بیچ ریسلنگ کے مقابلے جاری ہیں ۔ مقابلوں میں شریک پاکستانی پہلوان انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں انعام بٹ  پہلوان کا مقابلہ برازیل کے پہلوان سے ہوگا۔

پاکستان کے انعام بٹ پہلوان نے راؤنڈ کے پہلے میچ میں ترکی کے پہلوان کو 15 سیکنڈز میں ہرا دیا۔ انعام پہلوان نے دوسرے راؤنڈ میں آذربائیجان کے پہلوان ورلڈ ملٹری چیمپئن اور یورپین میڈلسٹ کو بھی چت کر دیا۔

یاد رہے  انعام بٹ پہلوان ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کررہے ہیں۔ انعام پہلوان نے گزشتہ سال ترکی میں ہونیوالے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

واضح رہے برازیل میں جاری ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے تین مقابلے ابھی باقی ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں ہونے والے  کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے  گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے نائیجیریا کے پہلوان کو 0-6 سےشکست دے کر86 کلوگرام فری اسٹائل مقابلے میں سونےکا تمغہ جیت لیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا


متعلقہ خبریں