برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے ہاں بیٹے کی ولادت

برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے ہاں بیٹے کی ولادت

فائل فوٹو


شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے اور  بکنگھم پیلس کے مطابق زچہ بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ برس اکتوبر میں نوید سنائی تھی کہ شہزادی پہلی بار امید سے ہیں۔ برطانوی جوڑے کو بچے کی پیدائش سے قبل ونڈسر میں واقع فروگمور کاٹیج میں منتقل کردیا گیا تھا اور اس علاقے میں ڈرونز کی پرواز پر بھی پابندی لگادی گئی تھی۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی گئی ہے تاہم نام کے بارے میں فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

 

 


متعلقہ خبریں