ن لیگ این آر او دینے والوں کے نام بتا دے، ہمایوں اختر


اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر کا کہنا ہے ن لیگ این آر او دینے والوں کے نام بتا دے، پاکستان مسلم لیگ ن بتائے اگر وزیر اعظم این آر او نہیں دے سکتے تو کون دے رہا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا  کہ ہمارا گینگ آف ون ایک ہی ہے جس کا نام عمران خان ہے، ن لیگ این آر او دینے والوں کے نام سامنے لے آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی چیرمین پی اے سی پر فیصلہ نہیں کیا میری ذاتی رائے ہے کہ اپوزیشن کو ہی عہدہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایک دوسرے کو دینے کے لیے کچھ نہیں، شہلا رضا

پروگرام کے دوسرے مہمان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا گینگ آف ون عمران خان نہیں کوئی اور ہے۔

پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) پر پیپلز پارٹی کی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا بیان ہے کہ پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جب چیئرمین تبدیل ہوگا تو پیپلز پارٹی فیصلہ کرے گی۔

شاہد خاقان کے آمریت کے بیان پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ مہنگائی یونہی رہی تو عوام سٹرکوں پر آجائے گی ان سے اتفاق کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا جب عوام سٹرکوں پر ہوگی تو سیاسی جماعتیں پیچھے رہ جائیں گی۔


متعلقہ خبریں