سائرہ افضل تارڑ کےوالدانتقال کر گئے

afzal tarar

ن لیگ کی رہنما اور ایم این اےسائرہ افضل تارڑ کےوالدافضل حسین تارڑ انتقال کر گئے ہیں ۔

کرپشن کےالزام پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت خیبرپختونخوا معطل

مسلم لیگ ن کے افضل حسین تارڑ2مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے،وزیراعظم شہباز شریف نے افضل حسین تارڑ کی وفات پر سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی،انہوں نے کہا افضل حسین تارڑ کی وفات پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے۔

مریم نواز کیلئے ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار

افضل تارڑ نہایت زیرک سیاستدان، ہمیشہ دانائی کا مشورہ دینے والے وفادار بھائی تھے،افضل حسین تارڑ نہایت کھرے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے شخص تھے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی افضل حسین تارڑ کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی جانب سے بھی افضل حسین تارڑ کی وفات پر غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں