اسلام آباد، سابق چیئرمین سی ڈی اے کا کُتا تیندوے کا شکار بن جانے کا انکشاف

اسلام آباد

سابق چیئرمین کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نورالامین مینگل کا کُتا تیندوے کا شکار بن جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت کے چیئرمین نورالامین مینگل اپنی فیملی کے ہمراہ مارگلہ ہلز، دامنِ کوہ پر واقع سی ڈی اے ریسٹ ہاؤس میں رہائش پذیر تھے۔ صبح اٹھ کر انہیں معلوم ہوا کہ انکا کتا غائب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کُتا ہسکی نسل کا مہنگا ترین کتا تھا، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ کُتے کا تیندوے نے شکار کیا۔

مارگلہ ہلز پر سگریٹ پینے، آگ جلانے پر پابندی عائد

اس حوالے سے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے واقعے کے بعد مارگلہ ہلز ٹریلز پر کُتا ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ سیاح ٹریلز پر کُتا لے جانے سے گریز کریں۔ کُتا ساتھ لے جانے کی صورت میں تیندوے کے حملہ کرنے کا خدشہ رہتا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں