ٹیپو سلطان کو بہادری کی وجہ سے پسند کرتا ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم کی گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقیوں کی منظوری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیپو سلطان کو ان کی بہادری کی وجہ سے پسند کرتا ہوں۔

سماجی رانطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج ٹیپو سلطان کی برسی ہے، ٹیپو سلطان نے غلامی قبول نہیں کی۔


وزیراعظم نے کہا کہ ٹیپو سلطان نے آزادی کی خاطر لڑتے ہوئے جان دے دی۔

واضح رہے عمران خان نے آج  لاہور میں جے ڈبلیو فور لینڈ کار پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں الیکٹرک کار کی تیاری کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس سے ملک میں فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سارے مشکل کام ہم کریں گے، عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ  مجھے انتظار ہے کہ کب ہم پاکستان میں الیکٹرک کار تیار کر کے برآمد بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں سرمایہ کاری آتی ہے تو لوگوں کو روزگار اور حکومت کو ٹیکس ملتا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔


متعلقہ خبریں