ترکی میں پاکستانی سیاح حادثے میں جاں بحق


پاکستانی سیاح زرک ظہیر ترکی میں پیراگلائیڈنگ کے دوران جاں بحق ہوگئے۔

ریڈیو پاکستان پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں زرک کو آخری اڑان بھرتے دیکھا جاسکتا تھا۔ پاکستانی سیاح کے ساتھ پیراشوٹ پائلٹ مصطفیٰ کمال ازترک بھی موجود تھے۔

ترجمان دفتر ڈاکٹر محمد فیصل نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زرک ظہیر خراب موسم کے باعث اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ دفتر خارجہ متاثرہ خاندان کو ہرممکن سہولت فراہم کررہی ہے جبکہ زرک ظہیر کے بھائی کو ترکی کا ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک آپریشن کے بعد ظہیر کی لاش کو حاصل کرلیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں