شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو نیب کی طرف سے سوالات بھجوا دیے گئے

حکومتی پیشکش پر ن لیگ نے فیصلہ کرلیا

فائل فوٹو


لاہور :قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق وزیراعلی پنجاب  شہاز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو سوالنامہ بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیرمین نیب کی ہدایت پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز ،بیٹی جویریہ اور رابعہ کو بذریعہ ڈاک سوالنامہ بھجوایا گیاہے۔ سوالنامے  میں  شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں سےمبینہ منی لانڈرنگ اور بنکوں میں آنے والی رقوم کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔

شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں سے نیب کے سوالات 

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کی طرف سے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ  نصرت شہبازشریف سے  درج ذیل سوالات پوچھے گئے ہیں:

2008تا 2017تک کےذرائع آمدن بتائیں ؟دیگرممالک سےآنےوالی آمدن کےذرائع کیاہیں؟بتائیں کس کمپنی سےکتناپیسہ آیا؟کس کمپنی میں ان کےکتنےشیئرزہیں؟تحفے تحائف موصول ہونےسےمتعلق آگاہ کریں؟ماڈل ٹاؤن اورڈونگاگلی کی رہائشگاہ کی خریداری کےذرائع کیاہیں؟

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران اورجویریہ علی  سےدر ج ذیل سوالات کیے گئے ہیں:

2008تا 2017تک کےذرائع آمدن بتائیں؟ دیگرممالک سےآنےوالی آمدن کےذرائع کیاہیں؟کس کمپنی سےکتناپیسہ آیا؟کس کمپنی میں ان کےکتنےشیئرزہیں،تحفے تحائف موصول ہوئے ان سےمتعلق آگاہ کریں؟ کس کمپنی یاادارےسےکتنی تنخواہ وصول کرتی رہیں؟

نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں 17 اپریل کو نصرت شہباز 18 اور 19 تاریخ کو شہباز شریف کی دو بیٹیوں کو طلب کیا تھا۔

یاد رہے گزشتہ روز  قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف خاندان کی خواتین کو جاری کیے گئے تمام نوٹسز منسوخ کردیے تھے۔

نیب کی  جانب سے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف خاندان کی خواتین کو طلبی کے نوٹس منسوخ کرتے ہوئے سوالنامہ بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چیئرمین نیب نے نیب آفس لاہور کا دورہ کیا جب کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو اہم مقدمات سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈی جی نیب نے شہباز شریف فیملی کے منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

شریف خاندان کی خواتین کو نیب کے نوٹسز منسوخ

یہ بھی پڑھیں شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نوٹس دینے گئے، نیب

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شریف خاندان کے مقدمات کی براہ راست خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شریف خاندان کی خواتین کو جاری کردہ طلبی کے نوٹسز کو منسوخ کر دیا۔

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز سمیت ان کی صاحبزادیوں کو اب نیب کی جانب سے آج ہی سوالنامہ بھجوایا جائے گا

واضح رہے کہ دو روز قبل نیب لاہور نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بیٹی کے گھر جاکر نوٹس ذاتی طورپر موصول کرایا تھا۔

نیب لاہور نے شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر کا گھیراؤ کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کے لیے من گھرٹ پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

نیب کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات جاری ہیں۔ جس کے لیے شہبازشریف کی اہلیہ اور 2 بیٹیوں کو طلب کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمٰی بخاری نے نیب کی ٹیم کے گھر جانے کو گھر کا گھیراؤ اور چھاپہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں